جمعرات, جون 5, 2025
اشتہار

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کیسا رہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہو گیا، ہنڈرڈانڈیکس 719 پوائنٹس کا اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 474 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 259 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 161 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 58 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 74 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 119,913 جبکہ کم ترین سطح 118,771 پوائنٹس رہی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں