بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، پہلی بار ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے اور مارکیٹ نے ہفتے کے چوتھے روز اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 790پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

- Advertisement -

اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈترقی معاشی بہتری کی نوید ہے، معاشی اور اقتصادی پالیسیزدرست سمت میں گامزن ہیں، اس سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں : اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 4695 پوائنٹس کا اضافہ

گذشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس چھبیس سو پوائنٹس اضافے کے ساتھ کھلا تھا اور منٹوں میں اٹھانوے ہزار سے بلند ہوگیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر 4695 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس99 ہزار دو سو انسٹھ پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

بینچ مارک نے ایک دن میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے اضافہ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا اسلام آباد میں سیاسی ہلچل ختم ہونے سے مارکیٹ کا مثبت رد عمل آ یا، معاشی اشاریہ مثبت ہونے کی وجہ سے مارکیٹ کا مثبت رجحان برقرارہے اور سرمایہ داروں میں اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں