تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس پہلی بار 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی پر پہنچ گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پہلی بار 68 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا، انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 295 کی نئی بُلند ترین سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے نجکاری کی مثبت خبروں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، حکومت پی آئی اے اور خسارے میں چلنے والے دیگراداروں کی نجکاری پرکام کر رہی ہے۔

گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 984 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 67 ہزار 871 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں 11 ارب 35 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ 207 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ اور 108 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

یاد رہے 12 دسمبر 2023 کو اسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -