ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے، ہفتے کےدوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1258 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر 80 ہزار پر پہنچ گیا۔

- Advertisement -

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ مارکیٹ نے 80,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کی۔

اس وقت 100انڈیکس میں 660 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79ہزار461 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے حکومت کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، آئی ایم ایف کےساتھ نیا معاہدہ جلد متوقع ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر مارکیٹ میں اوپر کی جانب رجحان جاری رہا تو  اگلے 12 ماہ کے اندر 100,000 پوائنٹس کے نشان سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا اختتام پر نئی بلند ترین سطح 78 ہزار 890 پوائنٹس قائم کی تھی اور ہنڈرڈانڈیکس 2094 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا اور 256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 45 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور 20 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں