جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور 100انڈیکس ایک لاکھ  12 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس میں3445 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ بارہ ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

انڈیکس ایک لاکھ گیارہ ہزارچارسو ستائیس پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے اسٹاک مارکیٹ میں لیوریج ساٹھ ارب روپے سے زائد پر پہنچ چکا ہے، بروکرز نے بڑے پیمانے پر ادھار پر شیئرز اٹھائے ہوئے ہیں، آج ادھار کی ادائیگیوں کا آخری دن ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  پہلے سیشن میں مندی کا رجحان رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انڈیکس میں 808پوائنٹس کااضافہ ہوا اور 100انڈیکس 1لاکھ14 ہزار872 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں 28ارب روپے مالیت کے 40کروڑحصص کے سودے ہوئے اور کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند سطح 115.040پوائنٹس جبکہ اتار چڑھاو کے باعث انڈیکس کی کم سطح112,935پوائنٹس رہی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں