پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کریش کرنے کے بعد سنبھل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کریش کرنے کے بعد سنبھل گئی اور شدید مندی کے بعد 4 ہزار 806 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کریش کرنے کے بعد مستحکم ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوبارہ آغاز ہونے کے بعد پہلے مزید مندی پھر 4 ہزار 806 پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔

کاروبار کا اختتام 3882 پوائنٹس کی مندی پر ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 8 حدیں گنوا بیٹھا اور ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ ہزار سے 1 لاکھ 10 ہزار کی کم ترین سطح تک آگیا تھا۔

اختتام پر انڈیکس ریکور گیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 43 ارب روہے مالیت کے 71 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

ظفر موتی والا نے کہا کہ امریکی صدر کے ٹیرف عائد کئیے کے باعث مارکیٹ گراوٹ ک شکار ہوئی تاہم توقع ہے آئندہ سیشن میں مارکیٹ بہتر ہوگی ، مارکیٹ میں گراوٹ سے 2 ارب ڈالرز سرمایہ کاروں کے نکل گئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹیں ٹرمپ ٹیرف کے دباؤ کا شکار ہیں، جس کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی اثر پڑ رہا ہے۔

یاد رہے صبح اسٹاک مارکیٹ کے آغاز میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی تھی اور چھ ہزاردوسوانچاس پوانٹس کمی کے بعد کاروبار ایک گھنٹے تک معطل رہا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں