منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تقریباََ 10 ہزار پوائنٹس کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد مارکیٹ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، کاروباری کے آغاز کے دس منٹ میں ہی مارکیٹ میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا۔

ایک دن میں مارکیٹ میں تقرییا 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے مارکیٹ کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا، 100 انڈیکس 9475 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی حد پر معطل ہوا۔

زبردست تیزی کی وجہ سےرکنے والا کاروبار بحال کردیا گیا، 100 انڈیکس 9 ہزار 475 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے پاک بھارت کشیدگی کم ہونے سے مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ 6 ہزار948 پوائنٹس کمی کے بعد کریش کر گئی تھی اورانڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار60 پوائنٹس آگیا ، جس کے بعد ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلئے روک دی گئی تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں