جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس دوسری بار 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار سے اوپر پہنچ گیا۔

اس وقت 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار289 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی خبروں اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہواہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

یاد رہے 21 جون کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ نے 80,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں