جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 94 ہزار 20 پوائنٹس تک پہنچا۔

اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 356 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 648 پوائنٹس پر بند ہوا۔

- Advertisement -

دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 226 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 184 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 75 کروڑ 61 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 26 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 94,020 جبکہ کم ترین سطح 93,318 پوائنٹس رہی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں