اشتہار

اسٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی رہی، جس کی وجہ سے 100 انڈیکس نے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرلی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں یعنی جمعے کے دن دو روز سے جاری تیزی کا سلسلہ ٹریڈنگ کے آغاز  ہوتے ہی جاری رہا اور سرمایہ کاروں نے آج بھی لین دین میں دلچسپی ظاہر کی۔

پہلے سیشن میں شروع ہونے والی لین دین کا سلسلہ مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہا اور اختتام پر 100 انڈیکس 335 اضافے کے ساتھ 47 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک ارب سے زائد حصص کی لین دین ہوئی۔ ماہرین کے مطابق آج 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 47400 پوائنٹس جبکہ کم سے کم 46300 پوائنٹس تک محدود رہا۔

واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس چار سال بعد 47 ہزار کی پوائنٹس پر بند ہوا ہے، جس کو معاشی مبصرین نے خوش آئند قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں 100 انڈیکس 46ہزار 933 پوائنٹس تک پہنچا تھا۔

یہ ھی پڑھیں: ایک دن میں تاریخی ٹریڈنگ ، پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

آئی ایم ایس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کی نظریں آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی مانیٹری پالیسی کی جانب رہیں، شرح سود کو برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں پیسہ لگایا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں