تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

” ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 140 ارب روپے ڈوب گئے "

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 140 ارب ڈوب گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1089 پوائنٹس کی کمی ہوئی، یہ 2.60 فیصد کمی سے 41 ہزار 50 کی سطح پر بند ہوا اور شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7002 ارب سے گھٹ کر6862 ارب رہ گئی اور ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 45.71 ارب مالیت کے 1.50 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، کاروبار معطل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی خبروں پر سرمایہ کار سرگرم ہوئے تھے اور آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی گئی تھی جو آخری روز مندی میں تبدیل ہوگئی، صرف صنعتوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کے بعد2 ہزار پوائنٹس کی مندی ہوئی تھی۔

 

Comments

- Advertisement -