اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی بات کرتا ہے لیکن آرٹیکل 19 میں سماجی و ثقافتی حدود کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے، خطے میں انٹرنیٹ بندش کی ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے، انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پائی جانیوالی رائے کی تصحیح کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک وی پی این کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے، ہم نے دسمبر 2010 میں پہلا وی پی این رجسٹرڈ کیا تھا، وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 15 سال دے چکے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ دنیا میں فری ورلڈ کہیں بھی نہیں ہے اور ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں ہے، تدریسی سطح پر سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔