اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ 20 اکتوبر کو کوئی موبائل فون بند نہیں ہوگا، موبائل ویری فکیشن کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موبائل ویری فکیشن کی آخری تاریخ میں 2 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
[bs-quote quote=”تحفظات دور ہونے تک موبائل فون بند نہ کیے جائیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
کمیٹی نے پی ٹی اے کو موبائل فون ویری فکیشن سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی، کمیٹی کا کہنا تھا کہ تحفظات دور ہونے تک موبائل فون بند نہ کیے جائیں۔
خیال رہے کہ 12 اکتوبر کو پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل اور دیگر مواصلاتی ڈیوائسز کی تصدیق کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیررجسٹرڈ موبائل کی تصدیق کروائیں، پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت
اس سلسلے میں پی ٹی اے نے صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ مقرر کردہ تاریخ سے قبل اپنے فون کی تصدیق کر لیں بہ صورتِ دیگر یہ مواصلاتی کام کے استعمال کے قابل نہیں رہے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق شدہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز ہی مقررہ تاریخ کے بعد قابلِ استعمال ہوں گے جب کہ غیر رجسٹرڈ فونز پر کالز موصول نہیں ہوں گی البتہ اس پر وائی فائی کے ذریعے نیٹ استعمال کیا جا سکے گا۔