اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

موبائل صارفین کے لیے خوش خبری، پی ٹی اے نے مخصوص کال مفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے مخصوص کال مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کے مطابق آئی جی موٹر ویز کلیم امام نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ سے ملاقات کی جس کے دوران ایم تھری اور ہزارہ ایکسپریس وے سمیت مختلف موٹرویز اور شاہراہوں پر ٹیلی کام کوریج سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالز مفت کردیں۔

پی ٹی اے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل صارفین 130 پر اب مفت کال کرسکتے ہیں کیونکہ اُن کے آئندہ کال کے کوئی پیسے وصول نہیں کیے جائیں گے۔

 اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باوجوہ نے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کو یقین دہانی کروائی کہ شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں