پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وین پی این سروس فراہم کرنے والوں کو لائسنس جاری کردیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کلاس لائسنس کا اجرا کردیا ہے، جو وی پی این کنندگان بغیر لائسنس کے کام کررہے ہیں وہ فوری لائسنس لیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بروقت لائسنس کے حصول سے سروس میں تعطل سے بچا جاسکتا ہے، ہمارامقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کی مکمل پاسداری یقینی بنانا ہے۔
صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔
لائسنسنگ کے عمل سے متعلق معلومات پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
وی پی این کیا ہے؟
وی پی این سے آپ کو پبلک نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
وی پی این سے آپ کا انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ ہو جاتا ہے اور آپ کی آن لائن شناخت چھپ جاتی ہے۔
آسان الفاظ میں وی پی این استعمال کرنے پر تھرڈ پارٹیز کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چرانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔