تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی ٹی اے نےچوری، چھینے گئےموبائل بلاک کرنےکا نظام فنکشنل کردیا

اسلام آباد: پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیوائز کی شناخت، رجسٹریشن، بلاکنگ سسٹم کا آغاز کردیا، سسٹم کے ذریعے چوری شدہ ڈیوائسز کام نہیں کرسکیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید نے کہا ہے کہ ڈی آئی آر بی سسٹم سے موبائل چوری کا خاتمہ ہوگا، نظام سے اسمگلنگ میں خاتمہ اور حکومتی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق ڈی آئی آر بی سسٹم موبائل سسٹم سے منسلک ہوگا، ڈی آئی آر بی ایس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے، چوری شدہ موبائل ڈیوائسز کا کھوج لگانے میں مدد ملے گی۔

محمد نوید نے بتایا کہ ڈی آئی آر بی سسٹم سے نہ صرف ٹیلی کام سیکٹر میں بہتری آئے گی بلکہ ٹیکس محصولات جمع کرنے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے تعاون سے غیر قانونی ڈیوائسز پکڑنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی آر بی سسٹم موبائل سسٹم سے منسلک ہوگا، سسٹم سے چوری، چھینے گئے موبائل کا سراغ لگایا جائے گا۔

فائیو جی کے حوالے ممبر پی ٹی اے عبدالصمد نے کہا کہ فائیو جی کے لیے حکومت نے پالیسی ڈائریکٹو دیا ہے اس پر کام جاری ہے جبکہ پہلے فیز میں چوری شدہ ڈیوائسز کو ناکارہ بنارہے ہیں، دوسرے فیز میں ان ڈیوائسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی جو لوگوں کے زیر استعمال ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -