بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قسطوں پر موبائل فون کی فراہمی ، صارفین کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی اے موبائل کمپنیز کو عوام کو قسطوں پر فون دینے کا پابند کرے، جس پر پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہم لائنس دیں گے کمپنیاں خود فور جی سپورٹ فون تیار کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےآئی ٹی کااجلاس ہوا، چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کیلئے اسمارٹ فونز تک آسان رسائی ضروری ہے۔

اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی اے موبائل کمپنیز کو عوام کو قسطوں پر فون دینے کا پابند کرے، جس پر ممبر پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ہم لائنس دیں گے کمپنیاں خود فور جی سپورٹ فون تیار کریں گی، مقامی سطح پر موبائل تیاری کے لائنس کا جلد اجرا کریں گے۔

سینیٹر رروبینہ خالد نے کہا کہ بینکوں کو اجازت دیں وہ لوگوں کو قسطوں پرفون دیں، موبائل پیکجزپر ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے ، کمیٹی کا کہنا تھا کہ طلبا ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں ان سے ود ہولڈنگ ٹیکس لیاجارہا ہے، جس پر پی ٹی اے نے بتایا کہ طلبا کیلئے نیٹ پیکچز پرٹیکس چھوٹ کی تجویزایف بی آر نے مسترد کی۔

سینیٹر تاج آفریدی کا کہنا تھا کہ فاٹا کےبچوں کا کیا قصور ہے وہاں کیوں انٹرنیٹ نہیں دیاجارہا، طورخم بارڈر واقعے کے بعد فاٹا میں انٹرنیٹ بند ہے۔

چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ کسی چیز کو بھی بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، پب جی بندش نہیں ہونی چاہیے، والدین کو بچوں کو سمجھانا چاہیے۔

پی ٹی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کے ساتھ بارڈر پر سگنل سپل اوور کا مسئلہ آتا ہے، سنگل سپل اوردیگر مسائل بھارت کے ساتھ اٹھائے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں