سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکسُ کی سروس متاثر ہونے پر پاکستانی ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کا بیان آگیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو عالمی سطح پر سروس میں تعطل کا سامنا ہے، دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر ایکس کی سروس تعطل کا شکار ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے، ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق کام کررہی ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے نیٹ بلاکس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایکس کی سروس متاثر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے صارفین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز دوبارہ متاثر
دو ماہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی۔
سندھ ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی تھی، جس میں عدالتی حکم کے بعد پی ٹی اے نے جواب جمع کروایا تھا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تھت کہ ملک اس طرح کی بندش کرکے نہیں چلتا کہیں حالات کو سیاسی اور کہیں اور وجوہات سے کنٹرول کرکے چلایا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے کے بجائے ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔