جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کی فری موبائل فون رجسٹریشن کی سہولت فراہم کردی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو ایف بی آر کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کررہا ہے جو ڈی آئی آر بی ایس پورٹل پر دستیاب ہے۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلا تعطل موبائل کنیکٹویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کویقینی بنانا ہے جو پی ٹی اے کے اس عزم کا مظٖہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور موثر بنائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں