بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

پی ٹی اے کا ’وی پی این‘ کے حوالے سے اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا وی پی این کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق غیررجسٹرڈ و غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر پی ٹی اے کی وی پی این رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ہوئی جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کروادیا گیا ہے، صارفین اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے جس کا مقصد قانونی و رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلاتعطل رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لییے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے لیے کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہو۔

اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں