بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کرلیا، سفیر یواےای نے فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل گروپ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا، فائیو جی کا ٹرائل غیرتجارتی بنیادپرمحدود ماحول میں کیا گیا۔

- Advertisement -

فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔

قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کیلئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کےلئے فائیو جی مددگار ہوگا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

سفیر یواےای نے مزید کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔

یاد رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نےفائیوجی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں