تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟

ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس چند گھنٹے متاثر رہنے کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئیں۔

جمعہ کے روز پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے باعث نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

اب پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننے والے ڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں