جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

حکومت پر شدید خوف طاری، اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے اعلان پر حکومت پر شدید خوف طاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کو اعلان کردہ احتجاج سے قبل وفاقی اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر کڑی تنقید کی ہے۔

بیرسٹر سیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اعلان کردہ احتجاج سے حکومت پر شدید خوف طاری ہے اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے جعلی حکومت کی حواس باختگی صاف ظاہر ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرف 50 بندے اکٹھے نہ کرنے کے دعوے کر رہے ہیں تو دوسری جانب 50 بندوں کو روکنے کے ل یے پورے پاکستان سے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت اگر 50 بندوں کے دعوے میں سچی ہے تو اس کی جانب سے پی ٹی آئی ورکرز کی پکڑ دھکڑ سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی اور آئین وقانون کو روندا جا رہا ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب، سندھ اور کشمیر کی تمام فورسز بھی اسلام آباد میں تعینات کی جا رہی ہیں، لیکن لیکن حکومت کچھ بھی کر لے، تمام کوششوں کے باوجود تحریک انصاف والے اسلام آباد پہنچ کر اپنے مطالبات منوائیں گے۔

وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں