ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

24 نومبر احتجاج: ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز خالی کرنے اور میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز خالی کرنے اور میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں تمام ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز خالی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 23 نومبر کی صبح 8 بجے سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز خالی کر دیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی کہ ہوٹلز انتظامیہ آج رات سے کسی بھی گیسٹ کو کمرہ نہ دے۔ پولیس نے ہوٹلز مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے۔

- Advertisement -

دوسری جانب، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال کے باعث جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سروس مکمل طور پر بند کی جائے گی۔

ادھر، بلوچستان حکومت نے 27 نومب رتک مسافر بسوں کی پنجاب روانگی پر پابندی عائد کر دی۔ انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کر دیں۔

تاحکم ثانی موٹروے بند

حکومت نے تاحکم ثانی پشاور سے اسلام آباد اور لاہور سے اسلام آباد موٹروے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ موٹروے 6 مقامات سے بند رہے گی اور آج رات 8 بجے سے فیصلے پر عمل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں موٹر وے بند کرنے کی وجہ مرمتی کام کا ہونا بتایا گیا۔ پشاور سے اسلام آباد، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے بند رہے گی، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے، سیالکوٹ سے لاہور اور ڈی آئی خان سے ہکلہ موٹروے بھی بند رہے گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے 23 نومبر سے وفاقی دارالحکومت، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 23 نومبر سے معطل کی جا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں