ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کے 54 امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے 54 امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مشترکہ درخواست دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 54 امیدواروں کی درخواست میں وفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں، 17 ڈی آراوز اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو نگراں حکومتیں آئینی حق سے محروم کر رہی ہیں۔ امیدواروں، تائید و تجویزکنندگان کو آر اوز دفاتر سے گرفتار کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

امیدواروں نے درخواست میں کہا کہ پی ٹی آئی نے 49 حلقوں میں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل انتظار پنجوتھہ نے درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت ملک بھر سے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں