تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

‏’خبر غلط چلائی گئی، 56 اکاؤنٹس کا کہیں ذکر نہیں ہے’‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے پی ٹی آئی کے 56 اکاؤنٹس سے متعلق خبروں کو ‏غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رپورٹ صفحہ نمبر 84 میں کہا گیا 26 اکاؤنٹس ہیں ‏لیکن 56 اکاؤنٹس کا کہیں ذکر نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ میڈیا میں جس نےخبر دی اسےتصدیق ‏کرلینی چاہیےتھی رپورٹ پبلک نہیں کر سکتےالیکشن کمیشن رپورٹ خودپبلک کردے، فیک نیوز ‏سے مسائل جنم لیتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نےخبر دی 54 یا 56 اکاؤنٹس ہیں تو رپورٹ میں کہیں ذکر نہیں، فیک ‏نیوزکاذمہ دارکون ہو گا؟ الیکشن کمیشن یقینی بنائے رپورٹ کا مواد درست انداز میں میڈیا پر جانا ‏چاہیے ایسےلگ رہا ہے بڑے ٹی وی چینلز کی ایڈیٹوریل پالیسی ن لیگ طےکررہی ہے حیرانی ہوتی ‏ہے کہ میڈیا تنظیمیں اس پر کیوں خاموش ہیں؟

فوادچوہدری نے کہا کہ آڈیوٹیپس سے میڈیا کی آزادی کو خطرہ ہےکچھ لوگوں کی زبان بندہے امید ‏ہے میڈیا کی ورکرز تنظیمیں ورکرز کی بات کریں گی، پی ٹی آئی نےاسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ‏پبلک نہ کرنےکی استدعا نہیں کی، پی ٹی آئی نےاستدعاکی تھی تینوں پارٹیوں کی رپورٹس پبلک ‏کریں ہم چاہتےہیں تینوں جماعتوں کی اسکروٹنی رپورٹ عوام کےسامنےآئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس تمام ڈونرز کی تفصیل موجودہے، 40ہزار لوگوں کا ریکارڈ ہے ‏جنہوں نےپی ٹی آئی کو عطیات دیئے کسی دوسری جماعت کےپاس اتنا تفصیلی ریکارڈ موجود نہیں ‏ہمارا مطالبہ ہے الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کی رپورٹس سامنےلائے۔

Comments

- Advertisement -