منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کرلی، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کی پیشکش قبول کرلی گئی ہے اور 15 اکتوبر کو ہونے والا احتجاج مؤخر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا، احتجاج مؤخرکرنے کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او سمٹ کے باعث کیا گیا ہے۔

دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ ہم کل کے پُرامن احتجاج کو مؤخر کرتے ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی نے حکومت کی جانب سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔

- Advertisement -

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی کورکمیٹی، سیاسی کمیٹی میں رکھی جسے قیادت نے تسلیم کیا، بانی پی ٹی آئی کی معالج تک رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا، وزیرداخلہ نے وفاقی حکومت کی ایما پر گارنٹی دی۔

بیرسٹرعلی ظفر پہلے ہی عندیہ دے چکے تھے کہ احتجاج مؤخر کرنے کیلئےپارٹی میں اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے، ایس سی او کانفرنس کے باعث احتجاج مؤخرکرنے پرغور کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں