جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

منحرف ہونے کی اطلاعات، عوام کا لوٹے اٹھا کر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لیاقت پور: پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی کے منحرف ہونے کی اطلاعات پر حلقہ کی عوام لوٹے اٹھا کر ایم پی آئے کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شہباز گل نے بتایا کہ ان کی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے کے عوض حکومتی اتحاد سے کروڑوں روپے وصول کیے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایم پی اے چوہدری مسعود کروڑوں روپے لے کر ترکی چلے گئے۔

- Advertisement -

اس الزام کے بعد حلقہ کی عوام ایم پی اے چوہدری مسعود کیخلاف احتجاج کیلئے ان کے گھر کے باہر پہنچ گئی اور رکن اسمبلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے۔

عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی چوہدری مسعود کیخلاف غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چوہدری مسعود مجید پی پی 257 لیاقت پور سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں