تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15 سے 16 نشستوں پر لیڈ کر رہی ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ پولنگ کے دوران 3 بجے کے بعد حالات خراب کرنےکی کوشش کی گئی مظفرگڑھ سے شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہرجگہ الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنےآئی۔
الحمدللّٰہ Exit polls کے مطابق تحریک انصاف پندرہ نشستوں پر نون لیگ سے واضع طور پر آگے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 17, 2022
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے حمزہ شہباز نے ہر طرح سے پولیس گردی کرنےکی کوشش کی پولیس گردی کےباوجود یہ ناکام رہے۔
https://urdu.arynews.tv/unofficial-results-of-punjab-by-elections-2022/
پنجاب اسمبلی کی فیصلہ کن 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔