تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیر اعظم کی نااہلی‘ تحریک انصاف کا جلسہ، کارکنان کی آمد جاری

اسلام آباد : وزیراعظم کی نااہلی پر پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکر منائے گی جس کے لیے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنڈال میں کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف وزیراعظم کی نااہلی پر آج یوم تشکر منارہی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں کارکنان کی جوق درجوق آمد جاری ہے۔

پاکستان بھر میں پی ٹی آئی کے کارکن خوشی سے نہال ہیں محو رقص کارکنوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا۔ جلسے میں دو ایسی بنہیں بھی پہنچیں جن کی آج ہی منگنی ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔

متوالوں نے گونوازگو کے بعد گو شہبازگو کا نعرہ بھی تیار کرلیا، کپتان نے جلسہ گاہ کا دورہ کرکے کارکنوں کو مبارک باد دی، آج کے جلسےمیں مرکزی قیادت کی جانب سے شرکاءکو شلوار قمیض زیب تن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گوشہبازگو کےنعرہ کی ٹی شرٹس بھی متعارف کرائی گئیں ہیں، یہ شرٹس این اے120ضمنی انتخاب کےدوران تقسیم کی جائیں گی۔

جلسہ گاہ میں پارٹی قائدین کے لیے اٹھارہ فٹ اُونچا اور اسی فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اورکرسیاں بھی لگ گئیں۔ لائٹنگ سسٹم اورساؤنڈ سسٹم بھی نصب کردیا گیا۔

پریڈ گراؤنڈ کو پی ٹی آئی کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ کھلاڑی آج جوش و جذبے کے ساتھ جشن میں شریک ہورہے ہیں۔


کل 5 بجے اسلام آباد میں جمع ہو کر جشن منائیں گے، عمران خان


یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -