منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی اور حکومت میں کوئی رابطہ ہے اور نہ ہو سکتا ہے، شیخ وقاص

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطوں کی واضح الفاظ مٰں تردید کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت میں میں رابطے کے حوالے سے خبروں پر اپنے وضاحتی بیان میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہماری پارٹی کا حکومت سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔

شیخ وقاص نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطے کی خبر درست نہیں۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ایسی خبر احتجاج اور اس کی تیاریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ تاہم اب کسی بھی حوالے سے پی ٹی آئی کا احتجاج نہیں روکا جا سکتا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار 24 نومبر کو فائنل احتجاج کی کال دی ہے اور پورے پاکستان کے عوام اور کارکنوں سے اس دن احتجاج کے لیے گھروں سے نکلنے کو کہا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں اور گزشتہ روز کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے، رکاوٹیں ہٹانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس خطاب کی آڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں انہیں کارکنوں کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ آپ نے خود کو گرفتاری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہوگی، عہدیدار متبادل تیار کریں بعد میں نہیں سنا جائے گا گرفتار ہوگیا یا شیلنگ ہوگئی۔

بشریٰ بی بی نے یہ بھی کہا کہ آئندہ الیکشن میں ان ہی کو ٹکٹ دیا جائے گا جن کے پاس اپنے احتجاج کی ویڈیوز ہوں گی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر چکی ہے جس کے تحت کسی بھی مذہبی یا سیاسی اجتماع، جلسے، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں