تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

‘حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے فائنل نتائج منگل کو سامنے آجائیں گے’

اسلام آباد : حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کے فائنل نتائج منگل کو پتہ چل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کشور زہرہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات میں حکومت اورپی ٹی آئی دونوں جانب سے سینئر سیاستدان ہیں، مذاکرات سمجھوتے کیلئےایک راستہ نکالا گیا ہے، مذاکرات اچھی بات ہے۔

کشور زہرہ نے بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے،آج جوباتیں ہوئیں کافی بہتری آئی ہے،دوقدم سب کوپیچھےہٹناہوگاتاکہ کوئی بہتری کا راستہ نکالا جاسکے۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن نے کہا کہ چنگاریاں ایک سال سےسلگ رہی ہیں ایک دم تونہیں بجھ سکتیں، پاکستان کےاستحکام کاسوال ہے، اس لیے چنگاریوں کو بجھانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو سب سے پہلے اپنا وقار بحال کرنا چاہیے، مذاکرات کے ذریعے راستہ نکالنا چاہیے تاکہ یقین ہوکہ جمہوریت ہے۔

کشور زہرہ نے کہا کہ مذاکرات کے فائنل نتائج کا منگل کو پتہ چل جائے گا، آج مذاکرات میں سب سے پہلے گرفتاریوں پر بات ہوئی، جو گرفتاریاں ہوئی تھیں فوری طور پر انہیں ریلیز کرایا گیا، مذاکرات میں رانا ثنااللہ کو فون کرکے پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی کا کہا گیا۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی رکن کا کہنا تھا کہ انتہائی ذمہ داری کا وقت ہے، جوحکومت چلا رہے ہیں انہیں بھی کوئی لڈو نہیں ملے، آج مذاکرات میں پنجاب اورکے پی اسمبلی کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی، اسمبلیوں کی بحالی پرپی ٹی آئی اورحکومتی ارکان قائدین سے مشاورت کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نتائج کا سپریم کورٹ کو بھی انتظارہے، آج مذاکرات میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی واپسی پربات نہیں ہوئی، چھٹیوں کی وجہ سے منگل کو مذاکرات کے تیسرے دور کا دن رکھاگیاہے تاکہ دونوں کمیٹیوں کی جانب سے اپنے قائدین سے مشاورت بھی ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -