ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت کا نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کردیا، پرویز الہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پرویزالہٰی نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں اسد عمر،شاہ محمود قریشی،شفقت محمود شامل تھے۔

شہزاد وسیم ، عمر ایوب،ریاض فتیانہ،راجہ بشارت بھی مشاورت میں شریک ہوئے، دوران ملاقات پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے ، امید ہے ڈپٹی اسپیکر غیر جانبدار انداز ایوان چلائیں گے۔

پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ ایوان کا فیصلہ بھی پرویز الہی کے حق میں آئے گا۔

اس سے قبل وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت ہوئی۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ ن لیگ کے ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہوں گے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژکرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے ، ن لیگ کی تاریخ ، انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون راستہ بنائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں