تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بلدیاتی الیکشن ملتوی : پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کے اقدام پر سخت ردعمل دینے کا اعلان

کراچی : تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کی مذمت کی۔

رہنما تحریک انصاف رہنما علی زیدی نے کہا کہ یہ چوتھی پانچویں مرتبہ دم دبا کر بھاگے ہیں، ان کو دیوار پر شکست نظر آ رہی ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے مل کر اس شہر کو لوٹا ہے، ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، ان کو پتہ ہے ان کو کوئی ووٹ نہیں دے گا، ہماری صبح میٹنگ ہے اور ہمارا بڑا شدید ردعمل آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے آدھی رات کو اپنی اوقات دکھا دی ، کراچی کے بلدیاتی الیکشن کو چوتھی مرتبہ ملتوی کیا گیا۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ انہیں شرم نہیں آتی امیدواروں نےاپنی مہم پر کتنا پیسہ خرچ کردیا ، ان کے سامنےعوام کی یا پھر عدالتوں کے حکم کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سندھ حکومت کی طرز حکمرانی سے صوبے کی عوام پریشان ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی پی اورمجبورقومی موومنٹ سےمیدان سےبھاگنےکی توقع تھی، کراچی کے عوام گھروں سےنکلیں وزیراعلیٰ اورگورنرہاؤس کا گھیراؤ کریں۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی دھمکیوں کے سامنے سندھ حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ملکر کراچی کے عوام کا استحصال کر رہی ہیں۔

راجہ اظہر نے کہا کہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم وزیر اعلیٰ ہاؤس شکریہ کیلئے پہنچ گئی، یہ لوگ عمران خان کی وجہ سے الیکشن سے خوفزدہ ہیں، تحریک انصاف سندھ حکومت کےاقدام کا سخت ردعمل دے گی۔

Comments

- Advertisement -