اشتہار

تحریک انصاف کے نو منتخب آزاد امیدوار کس پارٹی میں شامل ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا اور کہا ہمارا اتحاد اس ملک کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں بیرسٹرگوہر،عمرایوب،رؤف حسن،علامہ راجہ ناصر،صاحبزادہ حامدرضا نے پریس کانفرنس کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کو بھی خوش آمدید کہتاہوں، پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹوں پر جیت چکی ہے۔ہمارےامیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ وہ آزادحیثیت سے کامیاب امیدوار کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواران بڑی تعدادمیں منتخب ہوئے ہیں ، آزاد امیدواروں کوٹکٹ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایشو ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلےسےپہلےانہیں آزادنمائندگان کےنشان الاٹ ہوئےتھے، جتنےبھی آزادامیدواران نےالیکشن لڑاسب کوپی ٹی آئی نےسپورٹ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر سے کل تفصیلی مشاورت ہوئی تھی ، بسخت حالات میں ہم نے ایک دوسرے کو کندھا دینا ہے، ہمارے ساتھ علامہ راجاناصرعباس اورصاحبزادہ حامدرضابیٹھے ہیں، ہمارااتحاد اس ملک کے لئے ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحادکونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کررہےہیں، پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اب سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ یہ فیصلہ مشاورت سے ہوا،ہمارے آزادامیدوارصوبائی اسمبلی پنجاب،کےپی یاقومی اسمبلی میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں