جمعرات, اکتوبر 17, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہکل نماز جمعہ کے بعد ہر ضلع ہر شہر میں احتجاج ہوگا ، بانی پی ٹی آئی،پارٹی لیڈرز اور ورکرز کی رہائی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے عوام سے سڑکوں پر نکلنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کیخلاف قوم کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا ، آج آواز نہ اٹھائی تو کل ہماری نسلیں بھی یہی سب بھگتیں گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنیوالوں کوکہتاہوں ایسےفیصلےنہ کریں جوقوم کےمفاد میں نہ ہوں، ان فیصلوں سے جو بھی نقصانات ہوئے کل ان کا جواب بھی دینا ہوگا، ہم آئین و قانون کے تحفظ کیلئے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں