لاہور : پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ، این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق ، این اے 132 قصور سے سردارمحمدحسین ڈوگر اور پی پی32گجرات سےپرویزالہیٰ امیدوار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کا انتخاب کرلیا، جس کے تحت این اے 119 لاہور سے شہزاد فاروق پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے۔
این اے 132 قصور سے سردارمحمدحسین ڈوگر ، پی پی 22 چکوال سے حکیم انصار اور پی پی32گجرات سےپرویزالہیٰ اور پی پی54نارووال سےاویس قاسم پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 139 شیخوپورہ اعجازبھٹی،پی پی149لاہورحافظ ذیشان ، پی پی158 مونس الہیٰ اورپی پی164سےیوسف میو امیدوارہوں گے۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پنجاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کیا۔
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار:
این اے 119 لاہور: شہزاد فاروق
این اے 132 قصور: سردار محمد حسین ڈوگر
پی پی 22 چکوال؛ حکیم نصار
پی پی 32 گجرات؛ چوہدری پرویزالہی
پی پی 54 نارووال؛ اویس قاسم
پی پی 139 شیخوپورہ؛ اعجاز بھٹی
پی پی 149 لاہور؛ حافظ ذیشان
پی پی 158…— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 27, 2024