بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 8 لاکھ 75 ہزار مزید ملازمتیں پیدا کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے تحریک انصاف کی ڈیجیٹل پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بیل آؤٹ پیکج کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔ معاشی بحران سے بچنے کا واحد حل برآمدات کو بڑھانا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کرپشن عوام کا مسئلہ نہیں ہے، ’کرپشن کا پیسہ عوام کی جیبوں سے نکلتا ہے عوام کو کیسے مسئلہ نہیں‘۔

اسد عمر نے کہا کہ کوشش ہے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 8 لاکھ 75 ہزار مزید ملازمتیں پیدا کریں۔ 50 ہزار اسکالر شپس پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ’حکومت میں آئے تو نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر تھا۔ اب ماہانہ خسارہ 2 ارب ڈالر ہے۔ ہمیں بریک تھرو کی ضرورت ہے اسی لیے آگے نہیں بڑھ رہے۔ کوشش کریں گے برآمدات کا ہدف 10 ارب ڈالر تک لے جائیں۔ بھارت کی برآمدات127 ارب ڈالر ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی تعلیمی نظام عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ گزشتہ کئی برسوں سے عمارتیں بنانے میں مصروف ہیں۔ زیادہ تر کام پرائیویٹ سیکٹر نے کرنا ہے حکومت کا کام سہولت دینا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اخلاقی جرات ہونی چاہیئے۔ جہاں شفافیت پیدا کر دیں گے کرپشن ختم ہوجائے گی۔ آئی ٹی شفاف حکومت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ مقامی مارکیٹ کو ترقی دیے بغیر عالمی سطح پر ترقی نہیں کر سکیں گے۔ آئی ٹی پالیسی تحریک انصاف کی ڈیجیٹل پالیسی کا لازمی جزو ہے۔ ویب سائٹ پر پالیسی کو نشر کیا جائے گا اور لوگوں سے کمنٹس لیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خصوصی ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے جڑ سے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل پالیسی ضروری ہے۔ آئی ٹی پالیسی کے تحت گھر بیٹھی خواتین فائدہ حاصل کر سکیں گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں