پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور تحریری درخواست کے ساتھ شواہد جمع کرا دیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 8 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں انتخابی عمل شروع ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم پی ٹی آئی کو شکایت ہے کہ اس حوالے سے اس کے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ہے اور تحریری درخواست کے ساتھ شواہد جمع کرا دیے ہیں۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن انتظار پنجوتھا کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے تاہم ڈی آر اوز اور آر اوز تحریک انصاف کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے اور کئی مقامات پر پولنگ افسران ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولنگ افسران کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری اور وصول کرنے کے لیے ہدایت جاری کریں،