اشتہار

میئر کے انتخابات روکنے کیلیے پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر شپ مرحلے کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آج منتخب بلدیاتی نمائندے حلف اٹھا رہے ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں کراچی سمیت دیگر اضلاع میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات ہوں گے۔

تاہم اس سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف نے میئر شپ مرحلے کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس کی سماعت آج ہوگی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت میں تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین ذیشان زیب کی جانب سے رحمان مہیسر ایڈووکیٹ کی معرفت درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے بعد پارتی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور کئی رہنما گرفتار اور کچھ روپوش ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے کراچی کی 6 یوسیز کے نتائج روک رکھے ہیں۔

کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی پہلی بار شہر سے سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے جب کہ جماعت اسلامی دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے۔ تاہم کوئی جماعت تنہا اپنا میئر لانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکی ہے۔

پیپلز پارٹی کو اپنا میئر لانے کے لیے 9 ووٹ درکار ہیں جب کہ اگر جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اتحاد کرلیں تو ان کا میئر کراچی با آسانی منتخب ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں