تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

پی ٹی آئی قیادت نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کی گئی ہے، سندھ اور بلوچستان سے ہمارے ممبران اپنے استعفے جمع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکو کہاجائے گا کہ ہمارے ممبران کے استعفےمنظورکیے جائیں جس کے بعد ملک بھر میں 567 نشستیں خالی ہوجائیں گی۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 روز میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن کرانے ہوں گے، اپوزیشن کو بھی دعوت دی جائے گی کہ وہ نگراں حکومت کے لیے اپنے نام لے کر آئے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کچھ ماہ بعد بھی ہو پاکستان تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے ہم فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -