تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’ملکی سیاست اور قوم کی سوچ بدل چکی‘

لالیاں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست اور قوم کی سوچ اب بدل چکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نواب چوک میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اصل انقلاب لے کر آئے ہیں اور وہ یہ انقلاب یہ ہے کہ بچہ بچہ ملک بچانے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی پاکستان کو بری نظر سے نہیں دیکھ سکتا، زندگی اور موت کی طاقت اللہ کے پاس ہے، عمران خان اپنی جان بھی پاکستان کے لیے دینے پر تیار ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے قوم کی سوچ تبدیل کردی ہے اور ملکی سیاست بھی اب بدل چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام طاقت کے زور سے ڈرنے اور روکنے والوں میں سے نہیں ہیں یہ تحریک عوام کو حقیقی آزاد ملک ملنے تک نہیں رکے گی۔

چوروں کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، اسد قیصر

دوسری جانب صوابی میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ چوروں کی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں انصاف نہ ہو تو ترقی نہیں کرسکتا، ہم ملک کو چوروں سے پاک کرنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے نکلے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا ملک کی آزادی کے لیے اُٹھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت میں بجلی مہنگی ہوئی، پیٹرول مہنگا ہوا اور مزید مہنگائی آئے گی۔

Comments

- Advertisement -