بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر اور گلگت میں‌ پی ٹی آئی کو فعال کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اور گلگت میں پارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے رہنماؤں کو ہدایات جاری کردیں۔

اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جہانگیر ترین، فیصل جاوید، بیرسٹر سلطان اور فواد چوہدری نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر اور گلگت پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آزاد کشمیر میں پارٹی کو بھرپور انداز میں فعال بنائیں۔

رہنماؤں نے آئینی ترامیم پر وزیراعظم آزاد کشمیر سے رابطے پر عمران خان کو آگاہ کیا اور بتایا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے الیکشن میں پی ٹی آئی کو مثبت رسپانس دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد عوام کو متحرک کرنے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا،عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس کے بعد عوام کو متحرک کیا جائے گا اور شریف برادران کو بے نقاب کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں