اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق پیپلزپارٹی نے کیا فیصلہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ مشاورت اور سب پہلو کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مخصوص نشستوں، پی ٹی آئی پر پابندی ودیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

پی پی رہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اور وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، پیپلزپارٹی ہر آئینی اور قانونی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

- Advertisement -

اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کا رویہ جمہوری نہیں، پی ٹی آئی خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے تو رویہ بھی اس جیسا اپنانا ہوگا۔

پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ کسی پارٹی پر پابندی کا فیصلہ اہم ہوگا، کسی جماعت پر پابندی کا فیصلہ مشاورت اور سب پہلو دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں