اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نہیں مسلم لیگ ن دہشتگرد جماعت ہے، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشتگرد جماعت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا پی ٹی آئی کے بارے میں بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ ہے۔ دہشتگرد جماعت تحریک انصاف نہیں بلکہ مسلم لیگ ن ہے۔

بیرسٹر سیف نے سوال کیا کہ منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے؟ دہشت گردی سے زیادہ نقصان تو موجودہ حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے جہاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے، جو بادشاہی نظام میں کام آتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں تربیت یافتہ دہشتگرد موجود ہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں، مریم نواز

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں