منگل, ستمبر 24, 2024
اشتہار

چیف الیکشن کمشنر قوم کا مجرم، پورا حساب لیا جائیگا، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے ملک میں تمام فساد کی جڑ چیف الیکشن کمشنر ہے قوم کے مجرم سے پورا حساب لیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اگر، مگر کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ وہ فوری طور پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جانی چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا حکم نہ ماننے پر وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ ملک میں تمام فساد کی جڑ چیف الیکشن کمشنر ہے۔ وہ قوم کے مجرم ہیں اور ان سے پورا حساب لیا جائے گا۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے۔ جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں