ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

لاہور سے پی ٹی آئی امیدوار نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی کے لاہور سے حلقہ 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عباد فاروق نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لاہور سے حلقہ 149 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عباد فاروق نے پارٹی کا ٹکٹ واپس کر دیا ہے اور انہوں نے یاسمین راشد اور محمود الرشید کو کور کمانڈر ہاؤس کو آگ لگانے کا ذمے دار قرار دیا ہے۔

عباد فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد اور محمود الرشید سمیت دیگر لیڈر شپ نے فون کرکے لبرٹی بلایا جہاں کہا گیا کہ کور کمانڈر ہاؤس جاکر آگ لگانی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں ہوا اس لیے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عامر کیانی کے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا امکان ہے جس کا وہ آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی مولوی محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں فوج کیخلاف نہ گیا ہوں نہ جاؤں گا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں مگر ہم فوج کو نہیں بدل سکتے۔

گزشتہ روز ہی پی ٹی آئی سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی کی پی ٹی آئی چھوڑنے کی افواہیں گردش کی تھیں جس کی تردید خود علی زیدی نے کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں