پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ضمنی الیکشن میں مخالفین کیخلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال جاری ہے اور پی ٹی آئی رہنما مہر شرافت علی کو ضمانت پر رہائی کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں پی مخالفین کیخلاف ریاستی ہتھکنڈوں کا استعمال جاری ہے اور پی ٹی آئی رہنما مہر شرافت علی کو ضمانت پر رہائی کے بعد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، مذکورہ رہنما ضمنی الیکشن میں پی پی 168 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بھی ہیں۔

دوبارہ گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کو آج ہی عدالت سے ضمانت ملی تھی کہ جیل کے باہر ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جب کہ سی آئی اے پولیس نے گرفتاری کے دوران مہر شرافت علی پر تشدد بھی کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 سے پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کو اس سے پہلے کچھ روز قبل انتخابی مہم سے واپسی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت ان کی رہائی کے لیے مذکورہ حلقے کے عوام نے احتجاج بھی کیا تھا۔

شرافت علی کی دوبارہ گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہوچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں