اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا امیدوار کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونےو الی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی ہونے والی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے۔

پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس میں 139 اراکین صوبائی اسمبلی نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے ہیں ،متحدہ اپوزیشن کے فرزند علی وزیر نے 31 ووٹ حاصل کیے جب کہ 4 ووٹ مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت یقینی ہے: محمود خان

قبل ازیں ویراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ممبران ایک پیج پر ہیں، ہم سب نے مل کر کام کرنا اور ساتھ چلنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشااللہ ہماری حکومت 5سال پورے کرکے دکھائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سینیٹ میں عددی اکثریت حاصل ہے، سینٹ الیکشن میں جیت یقینی ہے، عمران خان کے وژن کے تحت ملک خوش حالی کی طرف بڑھ رہا ہے، موجودہ حکومت بڑے فیصلے لے رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں