پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا، بڑا جلسہ کریں گے
اے آر وائی نیوز کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بونیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلاف رائے موجود ہے لیکن کوئی اختلاف یا فارورڈ بلاک نہیں اور پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت مکمل متحد اور منظم ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر پارٹی میں کوئی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا 9 نومبر کو صوابی میں ہونے والا جلسہ منسوخ نہیں ہوا، بڑا جلسہ کریں گے۔ یہ جلسہ حکموتی ظلم اور مہنگائی کے خلاف ہے جب کہ اس جلسے کا مقصد عمران خان کی رہائی کے لیے لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے جو جاری رہے گا۔ انتظار پنجوتھا کی رہائی کے موقع پر غیر انسانی سلوک ظلم ہے۔